ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے متجاوز

برازیل میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے متجاوز

Sun, 09 Aug 2020 11:31:14    S.O. News Service

برازلیا،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کے بعد برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے اوپر چلی گئیں، وائرس دنیا کے 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانیں لے گیا۔پیرس کے پرہجوم علاقوں میں پیر سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنانگ شہر سے آنے والے ہزاروں لوگوں کی دوبارہ سے کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

ادھر فلسطین کے علاقے غزہ میں پانچ ماہ بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھول دیے گئے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


Share: